پاکستان آرمڈڈرون ٹیکنالوجی رکھنے والاد نیا کا پانچواں ملک بن گیا

دنیامیں آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی صرف امریکا،اسرائیل،برطانیہ اورنائیجیریاکے پاس ہے،رپورٹ

دنیا کے 30 سے زائد ممالک اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کام کررہے ہیں،تحقیق: فوٹو : فائل

پاکستان آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیاکا پانچواں ملک بن گیا ہے۔


دنیا میں اس وقت آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی صرف امریکا،اسرائیل،برطانیہ اور نائیجیریا کے پاس ہے جہاں اسے جنگ میں استعمال کیا جاتا ہے ، ان ممالک کے بعد اب پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا،فرانس،ایران اور متحدہ عرب امارات بھی اس ٹیکنالوجی کے حصول کادعوی کرتے ہیں لیکن ان کی جانب سے کبھی اس کا مظاہرہ نہیں کیاگیاہے۔یونیورسٹی آف پنسلووینیا کی تحقیق کے مطابق دنیا کے 30 سے زائد ممالک اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کام کررہے ہیں۔
Load Next Story