ریلوے کا عید پر10 ٹرینیں چلانے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

عید کے پہلے اور دوسرے روز تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 25فیصد رعایت دی جائے گی، سعد رفیق


INP/Numainda Express September 12, 2015
عید کے پہلے اور دوسرے روز تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 25فیصد رعایت دی جائے گی، سعد رفیق فوٹو: آئی این پی/فائل

QUETTA: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عیدالاضحی پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عید سے قبل 10 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جن کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے کا مجموعی خسارہ گزشتہ دو سالوں میں 32 ارب سے کم کرکے27 ارب روپے کردیا جبکہ رواں مالی سال کیلئے ریونیو ٹارگٹ38 ارب روپے رکھا گیا ہے، صوبوں نے آئندہ اکتوبر تک ریلوے کی زمین حوالے نہ کی تو ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گرین لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد مزید 3ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ان ٹرینوں میں واٹر ڈسپنسر، وائی فائی، ایل ای ڈی ٹی وی، ٹائلٹس میں سلم شاور، اذان کا بندوبست، روشنی کا مناسب انتظام اور صفائی کا خاص انتظام کیا جائے گا جبکہ اکانومی کلاس میں ان ٹرینوں میں خواتین کیلیے الگ مخصوص نشستیں اور پردے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں