علی موسی گیلانی ایفی ڈرین کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

ایفی ڈرین کوٹہ وفاقی وزیرمخدوم شہاب ،سیکرٹری ہیلتھ خوشنود...


ویب ڈیسک July 16, 2012
کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی ہیلتھ رشید جمعہ بھی عدالت پہنچ گئے ، فوٹو محمد جاوید، ایکسپریس ٹریبیون

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین، ایفی ڈرین کیس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے دو رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوئے


،عدالت نے ایک لاکھ روپے کے عوض علی موسی گیلانی کی ضمانت تیس جولائی تک منظور کرلی ، جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی ، دونوں ملزموں کی عدالت پیشی کے دوران اے این ایف کے 200 کے قریب اہلکار روالپنڈی ہائی کورٹ کے احاطے کے اردگرد موجود رہے میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےموسی گیلانی نےکہاکہ وہ بھی وعدہ معاف گواہ بننےکےلئے تیارہیں۔


ادھرکیس میں وعدہ معاف گواہ سابق ڈی جی ہیلتھ رشید جمعہ بھی عدالت پہنچ گئے


انہوں نے ابیان ریکارڈ کرایا،اپنے بیان میں کہاکہ ایفی ڈرین کوٹہ وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین،سیکرٹری ہیلتھ خوشنود لاشاری اورعلی موسیٰ گیلانی کے دباؤ پر دیا۔داناس کمپنی کو 2500کلوگرام،بارلیکس کو 6500کلوگرام ایفی ڈرین کوٹہ دیاگیا۔رشیدجمعہ کےبیان کےمطابق ان کمپنیوں کوایفی ڈرین بیرون ملک بیچنےکی بجائےاندرون ملک فروخت کرنے کا اجازت نامہ بھی انہی لوگوں کےدباؤپردیاگیا


 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |