اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشت گردوں سمیت 60 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 45 سے زائد اقسام کے پستول اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں، پولیس


ویب ڈیسک September 12, 2015
ملزمان کے قبضے سے 45 سے زائد اقسام کے پستول اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد ہوئیں، پولیس۔ فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں نے ترنول کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 6 مبینہ دہشت گردوں سمیت 60 افراد کو حراست میں لے کر 80 کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں سرچ آپریشن کے دوران 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔ ملزمن کے قبضے سے 80 کلو گرام بارودی مواد، 45 سے زائد اقسام کے پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں