راولپنڈی سے یورپ منشیات اسمگل کوشش کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

اٹلی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 60 کیپسول برآمد ہوئے، اے این ایف حکام


ویب ڈیسک September 12, 2015
برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد منشیات فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے منشیات یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 60 کیپسول برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق ملزم سے برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق ملزم آصف نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا۔ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے بھی ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں