این آئی سی ایل کیس میں امین فہیم سمیت 11ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سےانکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا
احتساب عدالت نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم سمیت 11 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
کراچی میں احتساب عدالت میں این آئی سی ایل اسکینڈل کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیئررہنما امین فہیم کے علاوہ دیگر10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم وہاں موجود تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔ جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم، این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی اور قاسم دادا بھائی سمیت 11 افراد پرزمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔