کارکنوں کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کا یوم سوگ

کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں کاروبار زندگی رواں دواں اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی موجود ہے۔


ویب ڈیسک September 12, 2015
ایم کیو ایم نے 4 کارکنوں کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کی جانب سے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا فوٹو: فائل

دو روز قبل رینجرز سے مبینہ مقابلے میں 4 کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف ایم کیو ایم یوم سوگ منارہی ہے تاہم شہر قائد سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں کاروبار زندگی روں دواں ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے یوم سوگ کے دوران کئی علاقوں میں دن کے آغاز پر پیٹرول پمپس اور دکانیں بند تھیں تاہم بعد میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہوئے اور کراچی کے بیشتر حصوں میں کاروبار زندگی رواں دواں ہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی موجود ہے۔

ایم کیو ایم کی اپیل پر حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ اور سکھر کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رہی، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے رینجرز سے مقابلے میں 4 کارکنوں کی ہلاکت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا تھا اور پرامن یوم سوگ کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |