عمران خان اب دھرنا نہیں دے سکتے عابد شیر علی

عمران خان کا الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا نہیں صرف باتیں ہوں گی، وزیرمملکت پانی وبجلی


ویب ڈیسک September 12, 2015
نندی پورپاورپراجیکٹ پر قوم کو ایک ایک پائی کا حساب دیں گے، عابد شیر علی فوٹو: فائل

وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان اب دھرنا نہیں دے سکتے ان کا الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا نہیں صرف باتیں ہوں گی ۔

ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو ان کے دھرنوں کا جواب دیں گے، اس دن شیر پر ٹھپہ لگے گا اور جیت ہماری ہوگی۔ عمران خان اب دھرنا نہیں دے سکتے، ان کا الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا نہیں صرف باتیں ہوں گی۔

وزیرمملکت پانی وبجلی نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن کے الزام لگانے والے خود جا کر اس منصوبے کا انتظام سنبھال لے۔ نندی پور پاور پروجیکٹ پر رحمت حسین جعفری کمیشن کی رپورٹ میں کرپشن کرنے والوں کے نام درج ہیں ۔ نیب ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر نندی پورپاورپراجیکٹ کا فنانشل آڈٹ جاری ہے، حکومت قوم کو ایک ایک پائی کا حساب دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں