مصر کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے
مصری صدر نے استعفے منظور کرلیے جب کہ وزیراعظم کو نئی حکومت کے قیام تک نگراں کے طور پر کام کرنے کی ہدایت
مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب نے استعفیٰ دے دیا جب کہ ان کی کابینہ بھی مستعفی ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے وزیراعظم ابراہیم مہلب اور ان کی پوری کابینہ نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا، وزیراعظم نے کابینہ میں موجود تمام وزراء کے استعفے صدر عبدالفتاح السیسی کے پاس جمع کرادئیے ہیں۔ صدارتی آفس سے جاری بیان کے مطابق استعفوں کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم صدر نے وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کے استعفوں کو منظور کرلیا جب کہ وزیراعظم ابراہیم مہلب کو نئی حکومت کے قیام تک کابینہ کے ساتھ بطور نگراں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مصر کے وزیر زراعت کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ہفتے کے روز پوری حکومت مستعفیٰ ہوگئی۔ دوسری جانب مصر میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں شروع ہوں گے جو کہ نومبر تک جاری رہیں گے جب کہ انتخابات کے نتائج دسمبر میں آئیں گے۔