خوش لباسی ِتری کمال کی ہے

مختلف رنگوں کو اپنا پیرہن کرکے خوش لباسی کے ذوق کی تسکین کی جا رہی ہے


Musa Raza September 13, 2015
مختلف رنگوں کو اپنا پیرہن کرکے خوش لباسی کے ذوق کی تسکین کی جا رہی ہے۔:ماڈل : صائمہ انصار / فوٹو : ایکسپریس

لباس تن کو ڈھانپتا اور سرد وگرم سے بچاتا ہی نہیں، یہ شخصیت کو جاذبیت، دل کشی اور نیاپن بھی عطا کرتا ہے۔

مختلف رنگوں اور منفرد تراش خراش کے لباس، پہننے والے کو جاذب نظر بناتے ہیں اور اسے انفرادیت دیتے ہیں ۔ ملبوسات پر کی جانے والی ڈیزائننگ لباس کو نیا انداز اور انوکھی خوب صورتی عطا کر دیتے ہیں۔



یہی ماجرا ہے طویل گھیرے دار قمیصوں کے رواج کا۔۔۔ جو خواتین کو اتنا پسند آیا ہے کہ اس پر نقش ونگار کے طرح طرح کے تجربے کیے جا رہے ہیں۔

مختلف رنگوں کو اپنا پیرہن کرکے خوش لباسی کے ذوق کی تسکین کی جا رہی ہے۔ یہ قمیصیں ماضی میں بے حد مقبول رہنے والے ملبوسات کی یاد دلاتی ہیں، تب ہی اس لباس کو ہمارے سماج میں اس قدر بھرپور قبولیت عطا ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |