وفاق نے سندھ حکومت کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو مزاحمت کی جائے گی پیپلزپارٹی

نیب اور ایف آئی اے صوبے سے فوری واپس جائیں، پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک September 12, 2015
نیب اور ایف آئی اے صوبے سے فوری واپس جائیں، پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ۔

SYDNEY: پیپلزپارٹی سندھ کونسل نے مطالبہ کیا ہےکہ وفاق سندھ حکومت کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے ورنہ ان کارروائیوں کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان کے مطابق پارٹی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں قرارداد کے ذریعے گرفتار رہنما علی نوازشاہ سے اظہار یکجہتی کیا گیا جب کہ پیپلزپارٹی سندھ نے مطالبہ کیا ہےکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے ورنہ وفاقی اداروں کی کارروائیوں کے خلاف مزاحمت کی جائے گی اور جیالے وفاقی حکومت کی نا انصافیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔

پیپلزپارٹی سندھ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی غیر آئینی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ رکن سندھ اسمبلی علی نوازشاہ کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ بھی انتقامی ہے، نیب اور ایف آئی اے صوبے سے فوری واپس جائیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں نیب اور ایف آئی اے کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد کرپشن کا بہابناکر افسران اور پارٹی رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاریا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں