لاکھوں جانوروں کی آمد سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ

محکمہ صحت نےآئیسولیشن یونٹ قائم اورہنگامی بنیادوں پروائرس سےمتعلق آگہی مہم شروع کرنیکی ہدایت کردی

جانوروں پرچپکے ہوئے خون چوسنے والے پسوکسی کوکاٹ لیںتواسے کانگووائرس لاحق ہوجاتاہے،ڈائریکٹرصحت اعجازظفر۔ فوٹو: آئی این پی / فائل

BAHRAIN, SWAT:
محکمہ صحت نے عیدالاضحی کے موقع پرکانگووائرس پھیلنے کے خدشے کے پش نظر تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کوہائی الرٹ کرتے ہوئے اسپتالوں میں آئی سولیشن یونٹ قائم اورکراچی کے 18 ٹاؤنز میں ہنگامی بنیادوں پرآگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے لاکھوں جانوروں کوکراچی منتقل کیاجاتا ہے ان میں سے بعض جانوروں کی کھال پر چپکے ہوئے پسو کانگو وائرس کا سبب بن جاتے ہیں ،لہٰذا عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری دن میں دیکھ بھال کے کی جائے، ایسے جانور ہرگزنہ خریدے جائیں جن جانوروں کی کھال پرپسو چیکے ہوئے ہوکیونکہ جانورکی کھال پر چپکے ہوئے پسو جانور کاخون چوستے ہیں اوریہ پسوکسی اورانسان کوکاٹ لے توکانگو وائرس کا مرض لاحق جاتاہے۔


شہریوں کواس سلسلے میں احتیاط برتنی چاہیے، ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے بتایا کہ کانگو وائرس عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں رپورٹ ہوتا ہے کانگووائرس جانوروں کی کھال سے چپکے ہوئے پسوکے کاٹنے سے ہوتا ہے تاہم صوبائی محکمہ صحت کی ہدایت پر کراچی کے تمام اسپتالوں ، ٹاؤنز ہیلتھ افسران کوہدایت جاری کردی گئی ہے کہ اپنے اپنے ٹاؤنز میں کانگو وائرس کی علامات اورآگاہی فراہم کرے جبکہ دیگر اسپتالوں کی انتظامیہ کومکتوب کے ذریعے کانگو وائرس کے حوالے سے ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کراچی میں22افرادکانگووائرس کاشکارہوئے جن میں سے 6افرادکی اموات کانگو وائرس سے ہوئی تھی ،امسال اب تک 3افرادکانگو وائرس سے متاثرہ رپورٹ ہوئے ہیں ان میں سے ایک جاں بحق ہوگیا،کمشنر کراچی کی ہدایت پر محکمہ لائیواسٹاک اورویٹرنری کوبھی آگاہ کردیا گیا ،ڈاکٹر ظفر اعجازنے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ مویشی منڈی جانے کے لیے فل آستیں کے کپٹرے لازمی پہنیں جبکہ بچوں کوبھی جانوروں کوہاتھ لگانے سے منع کیاجائے کیونکہ جانورکی کھال پرچپکے ہوئے پسوکسی بھی وقت انسان کوکاٹ سکتاہے۔

لہذا مویشی منڈی جاتے ہوئے احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں،عیدالاضحیٰ کے موقع پر بڑے پیمانے پر جانوروں کی ا ٓمدورفت ہوتی ہے ان میں سے بعض جانور بیمار یا کانگو وائرس سے بھی متاثر ہوتے ہٰیں لہذا جانورکو دیکھ کر خریدا جائے ایسا جانور ہرگز نہ خریدیں جس کی کھال پر پسو ہواورکھال سے خون رس رہا ہو،ایسا جانوربیماری کے زمرے میں آتا ہے۔
Load Next Story