دہشت گردی اورانتہاپسندی کو روکنے کے لئے قانون پرعمل کرنا ضروری ہے چیف جسٹس

دہشت گردی اورفرقہ واریت جیسے مسائل صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا کےہیں ، چیف جسٹس

دہشت گردی اورفرقہ واریت جیسے مسائل صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا کےہیں ، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمدچودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کو روکنے کے لئے قانون پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے ۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "قانون کے ذریعے امن" بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے چیف جسٹس افتخار محمد چوہد ری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے مضبوط قانون سازی کی پشت پناہی ضروری ہے۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو بھی معاہدے وقوع پذیر ہوں ان کی آئینی اور قانونی حیثیت ہونی بہت ضروری ہے اسی طرح سے معاشی ترقی کے لئے مضبوط قانون سازی اور قانون کی حفاظت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی اورفرقہ واریت جیسے مسائل صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری دنیا کےہیں اور دنیا بھر میں قانون کی مدد سے ہی ان معاملات کو حل کیا جا تا ہے۔
Load Next Story