عیدالاضحی کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کل ہوگا

نئے نوٹ 14 تا 22 ستمبر تک فراہم کئے جائیں گے، اسٹیٹ بینک

نئے نوٹ 14تا22 ستمبرفراہم،8877 پر ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کیے جاسکیں گے فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے کرنسی نوٹ 14 ستمبر سے 22 ستمبر تک فراہم کیے جائینگے۔


ایس ایم ایس شارٹ کوڈ 8877 کے ذریعے کرنسی نوٹ دیے جائیں گے۔ صارف اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر شارٹ کوڈ پر ایس ایم ایس کرے گا جس کے جواب میں ٹرانزیکشن نمبر اور منتخب برانچ کا کوڈ اور پتہ موصول ہو گا۔ اس نظام کے تحت ہر صارف کو 10 روپے کے 2 پیکٹ دستیابی کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔ 50 روپے اور 100 روپے کا ایک پیکٹ اسٹاک کی دستیابی کی صورت میں دیا جائے گا۔
Load Next Story