عمر گل ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ناک زخمی کرا بیٹھے

عمر گل کے دورہ زمبابوے کے لیے انتخاب کی رہی سہی امیدیں بھی خاک میں مل گئیں۔


Sports Reporter September 13, 2015
کراچی بلوز کے خلاف مقابلے میں خرم منظور کے اسٹروک پر کیچ پکڑتے ہوئے ناک زخمی کرا بیٹھے۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: فارم اور فٹنس کی بحالی کے لیے کوشاں پیسر عمر گل قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر کراچی بلوز کے خلاف مقابلے میں خرم منظور کے اسٹروک پر کیچ پکڑتے ہوئے ناک زخمی کرا بیٹھے، وہ 2 ہفتے کے لیے کرکٹ سے بھی دور ہوگئے ہیں، یوں دورہ زمبابوے کے لیے انتخاب کی رہی سہی امیدیں بھی خاک میں مل گئیں۔

یاد رہے کہ کسی وقت پاکستان کے نمبر ون پیسر کی پہچان رکھنے والے عمرگل مئی 2013 میں گھٹنے کی سرجری کے بعد سے کبھی مستقل ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں