میڈیا لاجک معاملہ پر ’’ایکسپریس‘‘ کا تحقیقات کا مطالبہ جائز ہے جاوید ہاشمی

جے آئی ٹی بنائی یا دیگر مطالبات پرعملدرآمد کیا جائے تو مسئلہ ختم ہو جائے گا، جاوید ہاشمی


Numainda Express September 13, 2015
ایسے ادارے ہونے چاہئیں جو صحیح معنوں میں ریٹنگ پر رائے دے سکیں، جاوید ہاشمی۔ فوٹو: فائل

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا لاجک اور ''ایکسپریس'' کے معاملات پر ایکسپریس کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے انکوائری یا جے آئی ٹی بنائی جانی چاہیے۔

موجودہ جدید دور میں ہمارے پاس ایسے ادارے ہونے چاہئیں جو کہ صحیح معنوں میں چینلز کی ریٹنگ بارے رائے دے سکیں۔ ایکسپریس نیوز و ایکسپریس کے دیگر ادارے انکوائری کے حوالے سے جو مطالبہ کر رہے ہیں اس پر عملدرآمد ہو جائے تو مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا لاجک نے ایکسپریس میڈیا گروپ پر کپمنی کے ملازمین کو خرید کر ریٹنگ بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے جب کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کا کہنا ہے کہ میڈیا لاجک کے چیرمین نے ان سے کروڑوں روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |