بھارتی فوج کا پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالنے والے کشمیری طلباء پر وحشیانہ تشدد

سری نگر یونی روسٹی میں منعقد میراتھن ریس کے دوران کشمیری طلباء نے پاکستانی پرچم بھی بلند کیا


ویب ڈیسک September 13, 2015
بھارتی فوجیوں نے ان پر لاٹھیاں برسانا شروع کردیں اور منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں ریلی نکالنے والے نہتے کشمیری طلباء پر نہ صرف لاٹھی چارج کیا بلکہ آنسو گیس شیل بھی فائر کئے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سری نگر یونی روسٹی میں منعقد میراتھن ریس کے دوران کشمیری طلباء نے پاکستانی پرچم بلند کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تو قابض بھارتی فوجیوں نے ان پر لاٹھیاں برسانا شروع کردیں اور منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مویشیوں کے ذبح کرنے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں بھی پاکستانی پرچم بلند کیا گیا اور حمایت میں نعرے لگائے گئے جب کہ اس سے قبل بھی متعدد بار مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے حق میں آواز بلند کرنے پر بھارتی فوج کے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |