ملتان میں وہاڑی چوک پر دھماکا 10 افراد جاں بحق اور 59 زخمی

وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیرداخلہ، گورنر پنجاب سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔


ویب ڈیسک September 13, 2015
دھماکے کے نتیجے مین 3 رکشوں اورقریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وہاڑی چوک میں بس اسٹینڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور متاثرین کے لیے امداد کا اعلان بھی کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل بس سٹینڈ ملتان کے قریب انتہائی گنجان چوراہے وہاڑی چوک پر خوفناک دھماکے کے نتیجہ میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 60 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی آواز 4 کلو میٹر دور تک سنائی دی قریب عمارتوں کے درودیوار ہل گئے اور شیشے ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد آگ کا ایک گولا آسمان کی طرف اٹھا اور آسمان تیز نیلا ہوگیا اور ہر طرف انسانی اعضا بکھر گئے جبکہ کچھ افراد کئی فٹ تک اچھلے اور قریب کھڑی اور گزرنے والی گاڑیوں میں آگ لگ گئی قریبی ریڑھیاں تباہ ہوگئیں اور ہر طرف آہ و بکا اور چیخ و پکار کے مناظر تھے۔ دھماکے کے فوری بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اٹھانا شروع کیا جس کے چند لمحوں بعد ریسکیو حکام اور ایمبولینس بھی پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

https://img.express.pk/media/images/q412/q412.webp

https://img.express.pk/media/images/215091320755/215091320755.webp

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی لاشیں اور زخمی اسپتال پہنچے تو وہاں بھی قیامت صغریٰ کے مناظر تھے۔ ذرائع کے مطابق وہاڑی چوک پر ایک موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص ون وے توڑ کر جانے کی کوشش میں رکشے سے ٹکرا گیا جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q511/q511.webp

https://img.express.pk/media/images/Izhar-akram/Izhar-akram.webp

سی پی او ملتان اظہر اکرام کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کا نہیں بلکہ بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی جگہ پر بال بیئرنگ کے نشانات ملے ہیں جب کہ فرانزک ٹیمیں مشکوک لاش کا جائزہ اور شواہد اکٹھے کررہی ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ خود کش حملہ آور بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ نعش کی دونوں ٹانگیں دھڑ سے علیحدہ ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q69/q69.webp

https://img.express.pk/media/images/nisar-nawaz-shahbaz/nisar-nawaz-shahbaz.webp

دوسری جانب وزیراعظم میاں نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی، گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔ ادھر سنی تحریک کے صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفیٰ قادری ملتان دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان دھماکا پاکستان دشمن عناصر کی سازش ہے انہوں نے اپنے کارکنوں کو زخمیوں کو خون دینے کی ہدایت کی۔

https://img.express.pk/media/images/q86/q86.webp

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی جب کہ انہوں نے دھماکے کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 5،5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 25،25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q79/q79.webp

https://img.express.pk/media/images/215090907125/215090907125.webp

ادھر جنرل بس سٹینڈ كے قریب دھماكے كے بعد كاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ كے دفتر سمیت اہم پولیس و سركاری دفاتر كی سكیورٹی سخت كردی گئی۔ ذرائع كے مطابق بھاری نفری كے ساتھ ساتھ سفید كپڑوں میں بھی اہلكاروں نے گشت شروع كردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |