سندھ حکومت کا کراچی کے لئے  150 ارب روپے كا ترقیاتی پیکیج تیار

گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سےملاقات میں کراچی کے لئے ترقیاتی پیکیج تیار کرنے کا مشورہ دیا تھا


ویب ڈیسک September 13, 2015
ترقیاتی پیکیج کا مقصد کراچی کے شہریوں کو بہتر میعار زندگی فراہم کرنا ہے، فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے روشنیوں کے شہر کراچی کے لئے 150 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں مختلف ترقیاتی منصبوں کے لئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے150 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا ہے، ترقياتی پيكيج ميں برساتی نالوں ، سڑکوں ، پلوں، ٹریفک مینجمنٹ، فائر بریگیڈ، پبلک ٹرانسپورٹ، ماحولیات، پارکس اور تفریح گاہیں بنانے کے منصوبے شامل ہوں گے جن سے شہر کراچی کے باسیوں کو زندگی گزارنے کی بہتر سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ کو کراچی کے مسائل کے حل کے لئے ترقیاتی پیکیج تیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں