کراچیواٹر ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا

واٹربورڈ نے غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کے دوران 21 قانونی ہائیڈرینٹس کو بھی بند کردیا تھا


ویب ڈیسک October 20, 2012
واٹر بورڈ کی جانب سے اکیس واٹر ہائیڈرینٹس کو کھولنےکا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ فوٹو فائل

کراچی میں واٹر ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث شہر میں پانی کا بحران سنگین، واٹر بورڈ نے پانی کی فراہمی کے لئے 21 قانونی ہائیڈرینٹس کھولنے کا حکم جاری کردیا.

واٹربورڈ نے غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کے دوران 21 ایسے ہائیڈرینیٹس کو بھی بند کردیا تھا جن کا انتظام خود واٹربورڈ دیکھتا تھا۔ان ہائیڈرینٹس کے بند ہونےپرشہر بھر میں کام کرنے والے پرائیو یٹ ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کر دی تھی ۔جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے شہریوں کی پریشانی کے باعث گزشتہ روز واٹر بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے 21 واٹر ہائیڈرینٹس کو کھولنے کاا علان کیا تھاجس کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں