توہین عدالتملک ریاض کی جانب سے ایک ہفتہ التوا کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو 19 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک July 16, 2012
کاروائی 31 جولائی تک موخر کردی گئی ، فوٹو رائٹرز، فائل

ملک ریاض کو نیب کی جانب سے قائم تحقیقاتی ٹیم نے پیر کو ارسلان افتخار کیس مین بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کیا ، ذرائع کے مطابق ملک ریاض نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے درخواست دائر کی تھی

سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے ان کو ایک ہفتے کی مہلت دی جائے ، ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ملک ریاض کی جانب سے ایک ہفتے التوائ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں انیس جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے

کاروائی کے دوران ملک ریاض نے سپریم کورٹ میں انکے خلاف الزامات اور شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست بھی جمع کرائی ۔ کاروائی کو 31 جولائی تک موخر کردیا گیا ہے

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں