فنکاروں کو ان کا جائز مقام نہیں دیا جاتا ماجد جہانگیر

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ملک ریاض سےاپیل کرتا ہوں کہ وہ میرےعلاج معالجہ کےحوالےسے میری مدد کریں، ماجد جہانگیر


Cultural Reporter September 14, 2015
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ملک ریاض سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے علاج معالجہ کے حوالے سے میری مدد کریں، ماجد جہانگیر فوٹو: فائل

MULTAN: آرٹسٹ اپنی زندگی کی کئی دہائیاں فن کی خدمت کرنے میں گزار دیتے ہیں مگر جب ان پر کوئی آفت یا پریشانی آتی ہے تو کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔

ان خیالات کا اظہار پرائیڈ آف پرفارمنس اور ڈرامہ سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ماجد جہانگیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فنکاروں کو ان کا جائز مقام نہیں دیاجاتا ، یہ عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے اپنے شب وروز پیاروں سے دور گزار دیتے ہیں۔ ماجد جہانگیر نے کہا کہ مجھ پر فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث مجھے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر حکومت نے میری خبر تک نہ لی۔ حکومت کے علاوہ ملک ریاض جیسے کئی مخیر حضرات ہیں جو مصیبت کے وقت ہم وطنوں کا خیال رکھتے ہیں، شاید ان تک میری علالت کی خبر نہیں پہنچی۔ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ملک ریاض سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے علاج معالجہ کے حوالے سے میری مدد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں