وینس فلم فیسٹیول وینزویلا کی فلم ’’دیس دے الا‘‘ نے میدان مارلیا

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اٹلی کی ویلیریا گولینو کو فلم پر امور ووسٹرو کے لیے دیا گیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اٹلی کی ویلیریا گولینو کو فلم پر امور ووسٹرو کے لیے دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
وینس فلم فیسٹیول میں لاطینی امریکی فلموں نے دھوم مچا دی۔ وینزویلا کے شہر کراکس میں بدنظمی اور تشدد پر مبنی فلم ''دیس دے الا'' یعنی دور سے کو وینس فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


اپنی پہلی فیچر فلم میں ڈائریکٹر لارینزو ویگاس ایک ایسے رئیس کی کہانی بیان کرتے ہیں جو شہر کے ایک گینگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے ساتھ جنسی طور پر ملوث ہوجاتا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینس فلم فیسٹیول کا اعلی ترین اعزاز حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کہا میں یہ انعام اپنے حیرت انگیز ملک وینزویلا کو منسوب کرنا چاہتا ہوں۔انھوں نے کہاہمیں معلوم ہے کہ ہمارے یہاں چند مسائل ہیں اور جب ہم ان کے بارے میں بات کریں گے تو ہم ان کو ختم کر سکتے ہیں۔ویگاس نے کہا کہ فلمیں لاطینی امریکی ممالک کو اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق لینے میں تعاون کر سکتی ہیں دوسری جانب ارجنٹائن کی فلم دا کلان کے ڈائریکٹر پابلو تراپیرو کو بہترین ہدایت کاری کے لیے دوسرا اہم ایوارڈ سلور لائن دیا گیایہ فلم ارجنٹائن میں پھیلے جرائم پر مبنی ہے اور یہ ارجنٹائن کی کامیاب ترین فلموں میں شامل رہی ہے۔

فلم بیونس ائرس کی ایک عام فیملی کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو کہ دولت مند افراد کو قتل کرنے سے پہلے تاوان کے لیے اغوا کر لیتی تھیمیکسیکو کے ڈائریکٹر الفانسو رواں سال وینس فلم فیسٹیول میں جیوری کے صدر تھے انھوں نے کہا کہ انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ لاطینی امریکی فلموں نے اعزاز حاصل کیا اور یہ محض ایک اتفاق ہے کہ جیوری کی سربراہی میکسیکو کے ایک باشندے کے ہاتھ میں تھی گرانڈ جیوری کا دوسرا انعام امریکی کامیڈی فلم فینٹسی انومیلیسا کو ملا جس کی ہدایت کاری ڈیوک جانسن اور چارلی کوف مین نے کی تھی بہترین اداکار کا انعام فرانس کے فیبرس لوچینی کو دیا گیا جنھوں نے کرسٹیئن ونسنٹ کی فلم لا ہرمائن میں جج کا کردار ادا کیا تھابہترین اداکارہ کا ایوارڈ اٹلی کی ویلیریا گولینو کو فلم پر امور ووسٹرو کے لیے دیا گیا۔
Load Next Story