وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے جارحانہ بیانات کے بعد سوچ بچار شروع کردی

وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حوالے سے فوری سیاسی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا

وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حوالے سے فوری سیاسی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکمراں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے جارحانہ بیانات اور الزام تراشیوں کے بعد ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تمام پہلوؤں پرسنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔


وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حوالے سے فوری سیاسی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا اور اس معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔اس اجلاس میں حکمراں لیگ واضح کرے گی کہ وفاقی حکومت کسی جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہی اور سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جارہی ہے۔
Load Next Story