کراچی پہلا ٹی ٹوئنٹیورلڈ الیون اور پاکستان الیون آج مدمقابل ہوں گی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا، فوٹو: فائل

KARACHI:
انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان اسٹارزالیون کے درمیان آج کراچی میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلاجائےگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ڈے اینڈ نائٹ میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا جس میں مہمان ٹیم کی قیادت سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان جےسوریا اورپاکستان الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔


ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے 5 ہزارسےزائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لئے خفیہ کیمرے بھی لگائےگئے ہیں اور ان دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کےلئےٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

واضح رہے ساڑھے تین سال قبل لاہورکے علاقے لبرٹی میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جارہی تھی اورآج پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی پہلی بارایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story