بلدیاتی انتخابات سے قبل 82 ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری

پہلی سہ ماہی میں 131 ارب 44 کروڑ 82 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے ہیں

رواں مالی سال کے دوران 131 ارب 44 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جاچکے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ماہ اگست میں 82ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔

ایکسپریس کے پاس موجود دستاویز ات کے مطابق وفاقی حکومت نے 82ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈ ز جاری کیے ہیں جس میں واپڈا کے لئے 20ارب، وزارت سیفران کے لئے 3 ارب 72کروڑ 53لاکھ روپے جو فاٹا کے ہیں ، پاکستان ملینئیم ڈیولپمنٹ گولز کے لئے 20ارب روپے، ایراکے لئے 80کروڑ، وزارت پٹرولیم کے لئے 1کروڑ 77لاکھ، وزارت صحت کے لئے 1ارب 77کروڑ روپے، وزارت کابینہ کے لیے 37کروڑ97لاکھ، کیڈ 11کروڑ70لاکھ روپے اور وزارت دفاعی پیداوار کے لئے 18کروڑ جاری کئے گئے ہیں۔


وفاقی حکومت نے وزارت تحفظ خوراک کے لئے 28کروڑ 42لاکھ، وزارت پانی و بجلی کے لئے 4کروڑ، وزارت ہاؤسنگ کے لیے 10کروڑ، وزارت خزانہ کے لئے 52 کروڑ 56 لاکھ روپے، اطلاعات و نشریات کے لئے 7کروڑ 81 لاکھ ، بین الصوبائی رابطہ 20کروڑ85لاکھ، وزارت قانون کے لئے 30کروڑ ، وزارت وفاقی تعلیم و تربیت کے لئے 46کروڑ 63 لاکھ روپے بھی جا ری کئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی فنڈز کی مد میں 2 اگست تک 48ارب 56کروڑ 24روپے جا ری کیے تھے۔
Load Next Story