وزارت تعلیم قومی نصاب کا مسودہ تیار کرنے میں ناکام

یکساں نصاب کیلیے قومی کونسل بنائی گئی، اجلاس بلانے کے سوا کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

صوبوں میں اختلاف برقرار، فریم ورک پرکام جاری، جلدمسودہ بنالیاجائیگا، ترجمان وزارت تعلیم۔ فوٹو: فائل

وزارت تعلیم کی جانب سے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے اور اس ضمن میں صوبوں کیساتھ ملکر قومی نصاب کا مسودہ تیار کرنے سے متعلق تمام دعوؤں کے باوجود ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی کوئی حتمی مسودہ تیار نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں یکساں نصاب رائج کرنے کیلیے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی نصاب کونسل بنائی گئی تھی جس نے تمام صوبوں کیساتھ ملکر یکساں نصاب پالیسی بنانی تھی تاہم کونسل کی جانب سے سوائے اجلاس منعقد کروانے کے کوئی پیشرفت نہ کی جا سکی.


ذرائع کے مطابق ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی قومی نصاب پالیسی کا حتمی مسودہ بھی تیار نہ کیا جا سکا، ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان ابھی تک نصاب کونسل پر تمام صوبوں کو متفق کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے.

واضح رہے کہ اس حوالے سے بین الصوبائی ایجوکیشن منسٹرز کانفرنسس کا انعقاد بھی کیا جا چکا ہے تاہم ابھی تک قومی نصاب کونسل کے حوالے سے صوبوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔
Load Next Story