کراچی کے جناح اسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کااحتجاج مریضوں کو مشکلات
حکومت نے 2011 میں ہیلتھ الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا ، طبی عملہ
جناح اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں نے ہیلتھ الاؤنس کے لئے ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں کام بند کردیا جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کے جناح اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے کے خلاف ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام شعبوں میں کام بند کردیا، جس کی وجہ سے جہاں درجنوں آپریشنز کو ملتوی کرنا پڑا وہی او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ حکومت نے 2011 میں ہیلتھ الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا ، جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
دوسری جانب جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انیس بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلتھ الاؤنس کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، اسپتال کے ملازمین کو گزشتہ روز سمری سے متعلق بتادیا تھا کہ آئندہ چند روز میں ملازمین کو ہیلتھ الاؤنس دینے پرعمل درآمد شروع ہوجائے گا، جس کے بعد احتجاج سمجھ سےبالاتر ہے، احتجاجی ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
https://www.dailymotion.com/video/x36xfgg_paramedical-staff-on-strike-karachi_news