حکومت سندھ نے عید پر کھالیں جمع کرنےکیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے، اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی.


ویب ڈیسک October 20, 2012
ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے، اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی. فوٹو : ایکسپریس نیوز

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ پرکھالیں جمع کرنے کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے والی جماعتوں کو حکومت سندھ کی جانب این او سی جاری کی جائیں گی۔ حکومت سندھ کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ لگانے، اسلحہ لے کر چلنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی.

واضح رہے کہ ماضی میں عیدالاضحیٰ کے مواقعوں پرمختلف جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں پرفائرنگ سمیت کھالیں چھیننے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں