صدرزرداری نے آئی بی سے سیاسی مقاصدکیلئے50کروڑروپے کا لین دین کیاشہبازشریف

وزیراعلیٰ کا کیڈٹ کالج کلرکہارکے لئے ایک کروڑ40 لاکھ روپے گرانٹ اوردسمبرمیں مزید2لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کرنےکا اعلان


ویب ڈیسک October 20, 2012
وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج کلرکہارکے لئے ایک کروڑ40 لاکھ روپے گرانٹ اوردسمبرمیں مزید2لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کرنےکا اعلان بھی کیا. فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےالزام عائد کیا ہے کہ 2009میں صدرآصف زرداری نےآئی بی سےسیاسی مقاصد حاصل کرنےکے لئے50 کروڑروپےکا لین دین کیا۔

کیڈٹ کالج کلرکہارمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ اصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتےہیں۔ انہوں نےکہاکہ نوازشریف کی پہلی حکومت گرانے کے لئےاسلام آبادکی جانب لانگ مارچ کیاگیاپتہ کیاجائےکہ یہ لانگ مارچ کس کےکہنے پرکیا گیا۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کوآج خودپیداکردہ توانائی بحران کاسامنا ہے اگر سیاستدانوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کیڈٹ کالج کلرکہارکے لئے ایک کروڑ40 لاکھ روپے گرانٹ اوردسمبرمیں مزید2لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کرنےکا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں