حکومتی یقین دہانی کے باوجود بھارتی فورسز کی ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، آئی ایس پی آر
لاہور:
بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
بھارتی سیکیورٹی فورس نے بھارتی حکومت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی کو پیروں تلے روند دیا اور ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ آزاد کشمیر میں کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
واضح رہے کہ پنجاب رینجرز کے وفد نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی کا دورہ کیا تھا جس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حکام اور بھارتی وزیرداخلہ سے بھی ملاقاتیں ہوئی جب کہ اس دوران بھارتی وزیرداخلہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے فائرنگ میں پہل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور دونوں فورسز کے درمیان سرحدی خلاف ورزی کی مشترکہ تحقیقات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔