70 ہزار افراد نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2012 میں بھارت میں قائم کیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک October 20, 2012
پنجاب یوتھ فیسٹیول میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینیئر وزیر زالفقار کھوسہ بھی عوام کے ہم آواز ہوکر قومی ترانہ پڑھ رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

70 ہزار افراد نے ایک ساتھ کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے کئی مرتبہ قومی ترانہ پڑھنے کی ریہرسل کی گئی جس میں پنجاب کے ہزاروں طلباوطالبات کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ بھی موجود تھا جس نے تمام اعداد و شمار اکٹھا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حوالے کئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2012 میں بھارت میں قائم کیا گیا تھا جہاں بھارتی شہر اورنگ آباد میں 15 ہزار افراد نے اسٹیڈیم میں جمع ہوکر اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھا۔

تقریب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول صرف پنجاب کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی آواز کا جادو جگا کر اسٹیڈیم میں موجود حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی۔

بعد ازاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے تصدیق کی کہ 42 ہزار 813 نوجوانوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ نمائندے نے ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں