ممبئی ہائی کورٹ نے گوشت پر پابندی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
پابندی لگانے کے لیے اور بہت ساری چیزیں ہیں اگر پابندی عائد کرنا تو ان پر کی جائے، ممبئی ہائی کورٹ
KARACHI:
ممبئی ہائیکورٹ نے ہفتے میں صرف ایک دن گوشت بیچنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعرات کو گوشت مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق گوشت بیچنے والوں کی تنظیم ''مٹن ٹریڈرز'' کی جانب سے ریاست میں گوشت پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران عدلیہ کے ججز نے گوشت پر پابندی پرسخت تنقید کی اور کہا کہ پابندی لگانے کے لیے اور بہت ساری چیزیں ہیں اگر پابندی عائد کرنا تو ان پر کی جائے، گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہم سب گوشت کھاتے ہیں،گوشت خریدنا ایک آزاد چوائس ہے اس پر پابندی کا جوازنہیں بنتا۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی نے حکومت بنانے کے بعد سب سے پہلے گائے کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی۔