جنوبی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکا 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی

وانا میں سڑک کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے


ویب ڈیسک September 15, 2015
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے فوٹو: فائل

KARACHI: جنوبی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر وانا میں بائی پاس روڈ پر شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کیا تھا۔ جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 6اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کی فضا ہے اور شہر کا مرکزی بازار بند کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سےعلاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آئی ہے۔ چند روز قبل جنوبی وزیرستان کی سرحد میں واقع علاقے شوال میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔