کراچی چیمبر آف کامرس کا 3 نومبر کو دھرنا اور 10 نومبر کو ہڑتال کا اعلان

کراچی پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبضے کی جنگ چل رہی ہے، تاجر رہنما


ویب ڈیسک October 20, 2012
کراچی پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبضے کی جنگ چل رہی ہے، تاجر رہنما فوٹو فائل

QUETTA: چیمبر آف کامرس نے شہر میں بدامنی کے خلاف 3 نومبر کو گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا اور 10 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق شہرمیں امن وامان کی خراب صورتحال سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال اور فوج کو بلانا کسی بھی مسئلے کا حل نہیں کیونکہ کراچی پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبضے کی جنگ چل رہی ہے لہٰذہ ہمیں مجبوراً ہڑتال اوردھرنے کی کال دینی پڑی۔ سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

تاجر رہنماؤں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس دھرنے میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی سے آج ہر کوئی غیرمحفوظ اورخوفزدہ ہے۔

گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس نے بھی شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث فوج بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |