پاکستان اور چین کے فوجی تعلقات ترقی کی نئی بلندیوں تک جائیں گے سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹک میں پاک چین مشترکہ مشق واریئر تھری کا جائزہ لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 15, 2015
آرمی چیف نے اسپیشل سروسز گروپ کی دہشت گردی کے خلاف کارکردگی کو سراہا- فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج كے سربراہ جنرل راحیل شریف نے كہا ہے كہ پاكستان كو دہشت گردی سے مكمل طور پر پاک كیے جانے تك فوجی آپریشنز اسی رفتار اور قوت سے جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر كے مطابق پاک فوج اور چین كی ''پیپلز لبریشن آرمی'' كی اسپیشل فورسز نے 7 ہفتوں پر محیط ان مشقوں میں حصہ لیا جن كا محور انسداد دہشت گردی آپریشنز تھے جب کہ ان مشقوں كی اختتامی تقریب میں چینی فوج كی نمائندگی جنرل لی فائی نے كی۔

https://img.express.pk/media/images/q70/q70.webp

https://img.express.pk/media/images/Army-chief/Army-chief.webp

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشقوں میں اعلیٰ سطح كی پیشہ ورانہ مہارت كا مظاہرہ كرنے پر تمام شركا كی تعریف كی اور انہیں مباركباد دی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ پاكستان اور چین كے درمیان ایک خصوصی تعلق اور رشتہ قائم ہے، وقت گزرنے كے ساتھ یہ رشتہ مضبوط تر ہوتا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعلق مذید اور فقیدالمثال بلندیوں كو چھوئے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q117/q117.webp

https://img.express.pk/media/images/Army-chief1/Army-chief1.webp

جنرل راحیل شریف نے کہا كہ دہشت گردی اور اس كے تمام مظاہرے مكمل خاتمے كے لیے پاكستان اور چین مل كر كام كرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے اس عزم كو اظہار كیا كہ پاكستان كو دہشت گردی سے پاک كیے جانے تک فوجی آپریشنز اسی رفتار اور قوت سے جاری رہیں گے۔ آرمی چیف نے ''ضرب عضب'' میں بے مثال كاركردگی كا مظاہرہ كرنے پر پاک فوج كے اسپیشل سروسز گروپ كے دستوں كی بھی تعریف كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔