ہاکی میں بچکانہ شرط رکھنے کے بعد بھارت کی پاکستان کو کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کی دعوت

کبڈی ورلڈکپ 15 سے 29 نومبر تک بھارتی پنجاب میں ہوگا


ویب ڈیسک September 15, 2015
کبڈی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب جالندھر جب کہ فائنل فیروز پور میں ہوگا۔ فائل :فوٹو

بھارت نے کھیل اور سیاست میں ہمیشہ اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور ہاکی میں معافی کی بچکانہ شرط رکھنے کے بعد چھٹے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان سے امیدیں وابستہ کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی پنجاب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کو چھٹے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان کو دعوت نامہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا کہ کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان مرد اور خواتین ٹیمیں بھیجی جائیں جب کہ اس سلسلے میں پاکستان اپنے سیکیورٹی وفد کو بھی بھیج سکتا ہے۔

کبڈی ورلڈکپ 15 سے 29 نومبر تک بھارتی پنجاب میں ہوگا جس میں 12 ممالک کے مرد اور 10 ملکوں کی خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کبڈی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب جالندھر جب کہ فائنل فیروز پور میں ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ برس دسمبر میں چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا اور کھلاڑیوں نے فتح کا جشن بھرپور انداز میں منایا جو بھارت سے ہضم نہ ہوسکا اور بھارت نے پاکستان سے ہاکی کھیلنے کے لیے معافی جیسی بچکانہ شرط عائد کردی مگر اب بھارت نے کبڈی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے خود ہی پاکستان کو شرکت کے لیے دعوت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |