ایف بی آرکا کرکٹر محمد حفیظ کو 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس
ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے ذمے 2011 اور 2012 کا انکم ٹیکس واجب الادا ہے، ایف بی آر حکام
KERAN, AJK:
ایف بی آر نے سابق کپتان محمد حفیظ کو 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس بھجوادیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کو 39 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی فوری ادائیگی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے کیونکہ ان کے ذمے 2011 اور 2012 کا انکم ٹیکس واجب الادا ہے اور اس سلسلے میں ان کو پہلے بھی نوٹس بھیجا گیا تھا مگر انہوں نے حکم امتناع لے لیا جس کی مدت آج ختم ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق آج حکم امتناع خارج ہونے پر محمد حفیظ کو دوبارہ نوٹس بھجوا دیا گیا۔