وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان نوٹی فکیشن جاری

وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی۔


ویب ڈیسک September 15, 2015
وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی۔ فوٹو:فائل

DERA GHAZI KHAN: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 24 سے 26 ستمبر تک سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عید الاضحیٰ کے لیے 3 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی جس کا باقائدہ نوٹی فکیشن جاری بھی کردیا ہے۔ حکومت نے 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا جن میں سرکاری ملازمین اور شیڈولڈ بینکوں کی ہفتہ وار 2 چھٹیاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے ملک بھر میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی جس کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کو 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے منظور کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔