وفاقی حکومت کا عید الاضحیٰ پر 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان نوٹی فکیشن جاری

وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے عیدالاضحیٰ پر 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی۔ فوٹو:فائل

DERA GHAZI KHAN:
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 24 سے 26 ستمبر تک سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عید الاضحیٰ کے لیے 3 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی جس کا باقائدہ نوٹی فکیشن جاری بھی کردیا ہے۔ حکومت نے 24 سے 26 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا جن میں سرکاری ملازمین اور شیڈولڈ بینکوں کی ہفتہ وار 2 چھٹیاں بھی شامل ہیں۔


واضح رہے ملک بھر میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی جس کے پیش نظر وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کو 24 ستمبر جمعرات سے 26 ستمبر ہفتہ تک تعطیلات کی سفارش کی تھی جسے حکومت نے منظور کرلیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x370utp_federal-govt-employees-eid-holidays_news
Load Next Story