آئی فون خریدنے کے شوقین 2 چینی باشندے اپنے گردے بیچنے پر تیار

دونوں دوستوں نے فون خریدنے کی خاطر گردہ بیچنے کے لیے ایجنٹ سے بھی رابطہ کیا


ویب ڈیسک September 15, 2015
دونوں دوستوں نے فون خریدنے کی خاطر گردہ بیچنے کے لیے ایجنٹ سے بھی رابطہ کیا، فوٹو:فائل

انسان اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور ایسا ہی کچھ کیا دو چینی باشندوں نے جنہوں نے آئی فون کے نئے موبائل فون سکس ایس کو خریدنے کے شوق میں اپنے گردے بیچنے کی کوشش کی اسی لیے اسے کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے جیانگ کے رہائشی ''وو'' آئی فون 6 ایس خریدنا چاہتا تھا لیکن اس کے پاس اتنی رقم نہیں تھی اسی دوران اس کے دوست ''ہوآنگ'' نے اسے مشورہ دیا کہ اپنا ایک ایک گردہ بیچ کر اس فون کو خریدیں جس پر دونوں نے ایک غیر قانونی ایجنٹ سے رابطہ قائم کیا کہ وہ ان کا گردہ خریدے۔

آئی فون کے اس ورژن کو خریدنے کا شوق ابھی بھی کم نہیں ہوا تھا ''وو'' تو گردہ بیچنے کے منصوبہ سے باز ہوگیا لیکن اس کے دوست ''ہوآنگ'' نے ٹھان لی کہ وہ گردہ بیچ کر آئی فون ضرور خریدے گا لیکن اس دوران اس کے دوست وو نے پولیس کو ہوآنگ کے ارادوں سے آگاہ کردیا جس پر پولیس نے ہوآنگ کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں روپوش ہوگیا۔ وو کا کہنا ہے کہ اسے فکر ہے اس کا دوست کہاں چلا گیا اور کہیں وہ واقعی اپنا گردہ نہ بیچ دے کیونکہ اس نے اپنی خواہش پوری کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔