کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے سبب رینجرز کے دستے دوران ڈیوٹی اہلکاروں کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے
شہر میں ٹریفک پولیس کی حفاظت کے لیے اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف علاقوں میں اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر رینجرز کے اہلکاروں کو ان کی سیکیورٹی پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق رینجرز حکام نے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جس میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کےدستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ یہ دستے شہر کے تمام مقامات پر اہلکاروں کی حفاظت کے لیے مامور ہوں گے۔
ٹریفک پولیس اور رینجرز حکام کے درمیان فیصلے کے بعد ابتدائی طور پر ضلع ساؤتھ کے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کے ساتھ رینجرز کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جن میں پی آئی ڈی سی سمیت دیگر مقامات پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی رینجرز کے سیکیورٹی دستوں کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ چلانے کی خصوصی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x370cdi_rangers-for-traffic-police_news