حرم شریف حادثے میں گرنے والی کرین کی تعمیراتی کمپنی ’’بن لادن‘‘ پر پابندی عائد
کمپنی کےارکان اور عہدیداروں پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، عرب میڈیا
سعودی حکومت نے حرم شریف کرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد گرنے والے کرین کی تعمیراتی کمپنی پر پابندی عائد کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریف میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق حادثہ مجرمانہ سازش کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ کرین کی غلط پوزیشن کے باعث پیش آیا۔ سعودی شاہی دیوان کے مطابق تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی کرین بن لادن تعمیراتی کمپنی کی ملکیت تھی جس پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ کمپنی کےارکان اور عہدیداروں پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجے میں 107 عازمین حج شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ شہید ہونے والوں میں 11 پاکستانی بھی شامل ہیں۔