اکشے کمار کو ان کے مداحوں نے نظر انداز کرنا شروع کردیا

اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسا اْس وقت ہوتا ہے جب آپ کی بیگم ایک بیسٹ سیلنگ کتاب کی مصنف ہو، اکشے


Showbiz Desk September 16, 2015
اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسا اْس وقت ہوتا ہے جب آپ کی بیگم ایک بیسٹ سیلنگ کتاب کی مصنف ہو، اکشے فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اْن سے زیادہ لوگ ان کی بیگم کے پرستار ہیں اور فینز نے انھیں نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔

اکشے نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک تصویر شیئر کرکے کیا، جس میں وہ اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ایک بک اسٹور میں موجود ہیں، ٹوئنکل تو اپنے پرستار کو اپنی بیسٹ سیلنگ کتاب کی کاپی پر آٹوگراف دینے میں مصروف ہیں جب کہ اکشے سامنے بیٹھے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔

اکشے نے اپنے پیغام میں لکھا: ''ایک پرستار کی جانب سے نظر انداز کیا گیا، جو @mrsfunnybones کا آٹوگراف لینا چاہتا ہے''۔ساتھ ہی انھوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسا اْس وقت ہوتا ہے جب آپ کی بیگم ایک بیسٹ سیلنگ کتاب کی مصنف ہو۔ٹوئنکل نے بھی اسی تصویر کو دوبارہ سے پوسٹ کیا اور لکھا: '' جب ایک بڑا اسٹار، ایک چھوٹے اسٹار کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے''۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |