پرانے برطانوی قوانین کوفوری تبدیل کردینا چاہیے امیتابھ

ٹریفک نظم کو درست کرنے کے لیے سب کچھ پولیس پر چھوڑنا درست نہیں ہوگا، امیتابھ

ٹریفک نظم کو درست کرنے کے لیے سب کچھ پولیس پر چھوڑنا درست نہیں ہوگا، امیتابھ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ ملک میں نافذ پرانے برطانوی قوانین کو فوری طورپر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بات انھوں نے ممبئی پولیس کے زیراہتمام ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے یہ قوانین اس دور میں بنائے گئے جب بھارت ایک پولیس اسٹیٹ تھااب اہم آزاد ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے ممبئی ٹریفک پولیس کے عہدیداروں میں ہیلمٹس تقسیم کیے۔


امیتابھ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ ٹریفک نظم کو درست کرنے کے لیے سب کچھ پولیس پر چھوڑنا درست نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہر شہری کو ٹریفک کے نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 
Load Next Story