36لاکھ روپے ڈیوٹی چوری کے ایک اورکیس کی نشاندہی

جرمنی سے درآمدکیاگیاآپریشن تھیٹرسسٹم سرجیکل آئٹمزقراردے کرکم ویلیو پرکلیئرکرالیاگیا

جرمنی سے درآمدکیاگیاآپریشن تھیٹرسسٹم سرجیکل آئٹمزقراردے کرکم ویلیو پرکلیئرکرالیاگیا فوٹو: فائل

ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کراچی نے انڈرانوائسنگ سے قومی خزانے کو36لاکھ 19 ہزار 499روپے کا نقصان پہنچانے کی ایک اور واردات کی نشاندہی کر دی ہے۔


ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی کی جانب سے درآمدی ڈیٹاکی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواکہ میسرزیونیورسل انٹرپرائززکے پورٹ قاسم اور ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ سے ''پروویک 400ایم ایل ،آپریشن تھیٹر سسٹم لارج لاک کنکشن'' ایک لاکھ 8 ہزار500 پیس پرمشتمل 5 کنسائمنٹس کی کلیئرنس ویلیوایشن رولنگ کو نظراندازکرتے ہوئے انڈرانوائسنگ کے تحت کی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ جرمنی سے درآمدکیے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس 0.3414 اور0.40 یورو میں کی گئی جبکہ ''پروویک 400 ایم ایل، آپریشن تھیٹر سسٹم لارج لاک کنکشن''کی درآمدی ویلیو 1.0742 یورو فی عدد ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندہ نے ایس آراو 1125کی سہولت بھی لی جبکہ ''پروویک 400ایم ایل ،آپریشن تھیٹرسسٹم لارج لاک کنکشن'' سرجیکل آئٹم کے زمرے میں نہیں آتا۔
Load Next Story