ماسٹرزلیگ میں پلیئرزکی اکتوبرمیں نیلامیانضمام ثقلین اوررزاق کی شرکت متوقع

وسیم اکرم کی مینجمنٹ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیاکہ سابق اسٹار فاسٹ بولر کوئی ایسا راستہ نکالنے کے خواہاں ہیں

وسیم اکرم کی مینجمنٹ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیاکہ سابق اسٹار فاسٹ بولر کوئی ایسا راستہ نکالنے کے خواہاں ہیں:فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
یو اے ای میں آئندہ برس شیڈول ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلیے کھلاڑیوں کی نیلامی اکتوبر میں ہوگی ، جس میں 260 کے قریب ویٹرن انٹرنیشنل کرکٹرزشامل ہوں گے، اس سلسلے میں پاکستان کے انضمام الحق، ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق سے بھی رابطہ کیاگیا ہے۔


رواں برس جنوری میں جب دبئی میں ایونٹ کی رونمائی تقریب ہوئی تھی تو اس میں وسیم اکرم بھی شامل تھے، ان کی اب ایونٹ میں شرکت غیریقینی دکھائی دیتی ہے کیونکہ وہ پاکستان سپرلیگ کے سفیرکی حیثیت سے پی سی بی سے وابستہ ہوچکے ہیں۔ ماسٹرز لیگ انتظامیہ اس بات پر خوش نہیں تاہم اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے بھی گریز کیا جارہا ہے۔

وسیم اکرم کی مینجمنٹ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیاکہ سابق اسٹار فاسٹ بولر کوئی ایسا راستہ نکالنے کے خواہاں ہیں جس سے دونوں لیگز کو خوش کیا جا سکے۔ دریں اثنا ماسٹرزچیمپئنز لیگ نے ہیمپشائر کے سابق کرکٹر سین مورس کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا، وہ آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر بھی ذمہ داری انجام دے چکے ہیں۔
Load Next Story