کرین حادثہسعودی حکومت شہداکے لواحقین کوفی کس3لاکھ ریال دے گی

بن لادن کمپنی بلیک لسٹ قرار،ٹھیکوں پرپابندی،ورثاکو 10لاکھ ریال علیحدہ سے دینے کاحکم


Agencies/Monitoring Desk September 16, 2015
بن لادن کمپنی بلیک لسٹ قرار،ٹھیکوں پرپابندی،ورثاکو 10لاکھ ریال علیحدہ سے دینے کاحکم فوٹو:فائل

GNIEWINO: سعودی حکومت نے سانحہ مسجدالحرام کے شہدا کے لواحقین کو فی کس 3لاکھ ریال دینے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی انشورنس کمپنی سانحے کے111شہداکے لواحقین کوفی کس 3 لاکھ ریال دے گی۔ادھرسعودی شاہی دیوان نے بن لادن کمپنی کوبلیک لسٹ کر تے ہوئے تعمیراتی ٹھیکے دینے پرپابندی عائد کردی۔

حادثے میں شہیدہونے والے افراد کے ورثاکو10لاکھ ریال معاوضہ دینے اور تحقیقات مکمل ہونے تک کمپنی کے افسروں کو ملک نہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں