پاکستان بھارت مسائل مل بیٹھ کرحل کریںتعاون کوتیارہیںامریکا

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں محاذآرائی سے گریزکریں

دونوں ممالک پرزور دیاہے کہ خطے میں کچھ مسائل ہیں جن کو مل بیٹھ کر حل کرناہوگا،جان کربی:فوٹو : فائل

امریکانے پاکستان اور بھارت پرزوردیاہے کہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کسی بھی قسم کی محاذآرائی سے گریزکریں، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت کی بحالی کی حوصلہ افزائی کریں گے ،خطے میں امن کیلیے تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنا ہوں گے، امریکا ہرقسم کے تعاون کیلیے تیارہیں۔


رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پروزیر اعظم نوازشریف لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورتحال اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے بارے میں ثبوت سے عالمی رہنماؤں کوآگاہ کریں گے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان محاذآرائی کا خدشہ ہے تاہم امریکااور سیکیورٹی کونسل کے دیگرمستقل ممبران نے پاکستان اوربھارت کے رہنماؤں پرزور دیاہے کہ وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران کسی بھی قسم کی محاز ارائی سے گریز کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے دونوں ممالک پرزور دیاہے کہ خطے میں کچھ مسائل ہیں جن کو مل بیٹھ کر حل کرناہوگا،اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پردونوں ممالک کے درمیان ملاقات طے نہیں جس پر امریکاکو تشویش ہے۔
Load Next Story