شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے مارک گراسمین

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنے کے لئے امریکا کا پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، مارک گراسمین

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنے کے لئے امریکا کا پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، مارک گراسمین فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ پاکستان نے خود کرنا ہے۔

سرکاری چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مارک گراسمین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرنے کے لئے امریکا کا پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری آرہی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آرہی ہے اور اب 20 فیصد پاکستانی اشیا امریکا کو برآمد کی جارہی ہیں۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

مارک گراسمین اپنے اس دورے میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی امور اور بالخصوص پاکستانی عوام میں ڈرون حملوں کی وجہ سے پائے جانے والے شدید غم و غصے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Load Next Story